ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور کے جنگلات سے غیر قانونی طورپر سپلائی کی جارہی 15لاکھ روپئے مالیٹ کی صندل لکڑی ضبط : دو گرفتار

یلاپور کے جنگلات سے غیر قانونی طورپر سپلائی کی جارہی 15لاکھ روپئے مالیٹ کی صندل لکڑی ضبط : دو گرفتار

Mon, 20 Jan 2020 19:01:32    S.O. News Service

یلاپور:20؍جنوری(ایس اؤ نیوز)یلاپور فاریسٹ زون افسران اور عملے نے منچی کیری جنگلاتی  علاقے میں غیرقانونی طورپر صندل کے درخت کاٹ کر سپلائی کرنےو الے دو صندل چوروں کو سواری سمیت گرفتار کرلیا ہے اور قیمتی  صندل کی لکڑیوں کو بھی ضبط کرلیاہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یلاپور زون کے منچی کیری جنگلات میں غیر قانونی طورپر صند ل کے درختوں کے کاٹے ہوئے ٹکڑوں کو ایک ٹاٹا سواری میں لوڈ کرکے ٹمکور کی طرف روانہ لے جایا جارہا تھا مگر  مصدقہ خبر پر فاریسٹ افسران نے کارروائی کرتے ہوئے چوری سے سپلائی کررہی سواری کاپیچھا کرتےہوئے شرا کے قریب سواری کو روک دیا اور صندل کی لکڑیاں ضبط کرتے ہوئے دو لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

گرفتار شدگان  کی شناخت ہاسن کے اقبال حسن (40) اور شرا کے دیوراج (38)کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔ افسران نے 15لاکھ روپئے مالیت کی صندل لکڑی اور سواری کو ضبط کرلیا ہے۔ فاریسٹ آفیسر ڈی یتیش کمار کی رہنمائی میں سرسی کے ڈی سی ایف ایس جی ہیگڈے ، یلاپور ڈی سی ایف گوپال کرشنا ہیگڈے اور معاون آفیسر پرشانت پی کے اور اشوک بھٹ ، ایس ایم والی کی قیادت والی فاریسٹ ٹیم  چھاپہ ماری اور گرفتاری کی کارروائی میں شریک تھی۔


Share: